پلوامہ//پلوامہ میں سنیچر کوفورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم آرائی میں جاں بحق جنگجوئوںکی ہلاکت کے خلاف قصبے میں دوسرے روز مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں قصبے میں تمام کار باری ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ غائب رہنے کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی ۔ادھر ضلع کے گڈورہ علاقے میںپر اسرار دھماکے میں جاں بحق 10سالہ عارف غنی کو پر نم آنکھوں سے سپرد لحد کیاگیا ۔جس کے جنازے میں لوگوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔جنوبی کشمیر کے راجپورہ حاجن پائین علاقے میں فورسز کے ساتھ سنیچر کومسلح تصادم میں جیش محمد عسکری تنظیم سے وابستہ 4جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میںمکمل ہڑتال رہی۔ جس دوران ضلع کے مرن، رہمو، پریچھو،نکس ،راجپورہ ،ٹکن ،کوئل ،کے ساتھ ساتھ دیگر مضافاتی علاقوں میں تمام کار باری ادارے بند رہے جبکہ اکثر علاقوں میں ٹرانسپورٹ غائب رہا۔اس دوران ضلع اور وادی کے مختلف علاقوں جن میں خاص کر جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعدادنے سخت ہڑتال کے باوجود پیدل۔نجی،گاڑیوں موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر پلوامہ پہنچ کر جاں بحق جنگجوئوں کے گھر جا کر افراد خانہ کے ساتھ تعزیت کی ۔ادھر سنیچر کی شام پر اسرار دھماکہ میںجاں بحق 10سالہ عارف غنی ولد عبد الغنی ساکنہ لرو پلوامہ کو پر نم آنکھوں سے سپر لحد کیا گیا۔جس دوران ان کے جنازے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ادھر کم عمر بچے کے موت کی وجہ سے ان کا آبائی علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہوا ۔