پلوامہ//پلوامہ کے چکورہ گائوں میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مختصر تصادم آرائی میں جاں بحق لشکر ضلع کمانڈر کو سپرد لحد کیا گیا۔بھاری برف باری کے باوجود لوگوں کی بڑی تعدادنے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔جنوبی کشمیر کے چکورہ پلوامہ میں بدھ کو فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان تصادم آرائی میں جاں بحق ضلع لشکر کمانڈر عرفان احمد شیخ ولد گلزار احمد شیخ کو جمعرات کی صبح اپنے آبائی قبرستان واقع چکورہ میں سپر د لحد کیاگیا۔بھاری برف باری کے باعث دور دراز علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد جنازے میں شریک نہیں ہو سکے۔تاہم نزدیکی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے پیدل سفرکر کے جنازہ میں شرکت کی۔اس دوران جنگجو کمانڈر کی یاد میں پلوامہ کے کئی علاقوں میں معمولات متاثر رہے۔