شوپیان+کپوارہ// قصبہ میں سیکورٹی فورسز نے کریک ڈائون کے دوران تلاشیاں لیں۔پولیس کے مطابق ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعدڈانگر پورہ کی بستی کا 55آر آر،182بٹالین سی آر پی ایف اورپولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے محاصرہ کیا اور اس دوران بستی کے سبھی داخلی و خارجی راستے سیل کئے۔ ناکہ بندی کے بعد بستی میں کسی بھی شخص کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی اور گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔کئی گھنٹوں تک تلاشی کارروائی کے دوران جب کچھ نہیں ملا تو محاصرہ ختم کیا گیا۔بستی میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ادھر ہندوارہ میں ایک ملی ٹینٹ کو گرفتار کرنیکا دعویٰ کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عبید بشیر ولد بشیر احمد وانی ساکن میدان پورہ لولاب کو ہندوارہ کے راجواڑ علاقے میں فوج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔اسکے قبضے سے ایک پستول اور ایک میگزین بر آمد کیا گیا۔ دوران تفتیش ملی ٹینٹ نے کہا کہ وہ علاقے میں حملہ کرنے کی غرض سے آیا تھا۔ہندوارہ پولیس نے عبید بشیر کے خلاف کیس زیر نمبر 42/2022درج کرلیا ہے۔