مشتاق الاسلام
پلوامہ //ریاستی تفتیشی یونٹ (ایس آئی یو )نے جمعرات کو پلوامہ میں ایک اور ملی ٹینٹ معاون کی جائیداد قرق کرلی ۔پولیس کے مطابق ایس آئی یو نے چھراٹ آری گام میں جیش ملی ٹینٹ تنظیم کے معاون اشفاق احمد وانی ولد غلام نبی وانی کا 7 کنال 7 مرلوں پر مشتمل سیب کا باغ قرق کرلیا ۔پولیس نے کہا کہ اشفاق احمد وانی ملی ٹینٹوں کی جانب سے سال 2019 میں سیکورٹی فورسز پر کئے گئے حملے میں ملوث ہے۔انکا مزید کہا تھا کہ ملزم اس وقت پی ایس اے کے تحت جیل میں مقید ہے۔ ایس آئی یو نے چھراٹ آری گام پلوامہ میں خسرہ نمبر 207 کے تحت مزکورہ معاون ملی ٹینٹ کی7 کنال اور 7 مرلہ کی باغات کی جائیداد کو ضبط کیا ۔ایجنسی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “جائیداد کو UA(P)A کے سیکشن 25 کے تحت 13نومبرکو مجاز اتھارٹی کے حکم کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے”۔قابل ذکر ہے اس سے قبل قومی تفتیشی ادارے(این آئی اے) نے گزشتہ ہفتہ بیگم باغ اور سنگو ناربل کاکہ پورہ میں ملی ٹینٹوں کے 2 معاونین کی 8 جائیدادیں قرق کرلی ہیں۔