سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سوموار کو جنگجوئوں اور فورسز کے مابین دن بھر جاری رہنے والی معرکہ آرائی کے دوران تیسرے جنگجو کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ہی اس خونین معرکہ میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد9ہوگئی۔
پنگلنہ نامی گائوں میں ہوئے مذکورہ معرکہ میں مرنے والوں میں آفیسر سمیت چار فوجی اہلکار، تین جنگجو، پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہیں۔
اس معرکہ آرائی میں فوج کا ایک بریگیڈیئر ہربیر سنگھ ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر امت کمار اور فوج کا ایک لیفٹننٹ زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں جن کی تعداد چھ بتائی جاتی ہے۔
اس معرکہ آرائی میں کم سے کم پانچ رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔