سرینگر// فورسز نے مورن پلوامہ اور پٹن میں محاصرہ کر کے رہائشی مکانوں کی تلاشی لی۔فورسز نے دن دھاڑے مورن شیخ پورہ میں ایک جرنلسٹ کے بھائی سمیت دو گھروں کی باریک بینی سے تلاشی لی جس کے دوران گھریلو سامان تہس نہس کیا گیا اور صحافی کے بھائی کا فون نمبر حاصل کر کے اسکے دسویں جماعت میں زیر تعلیم بھتیجے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔اسکے علاوہ گائوں کے ایک ذی عزت شہری کے مکان کی بھی تلاشی لی گئی ، جہاں درجنوں مزدور مکان کی سلیب ڈالنے میں مصروف تھے۔کارروائی مکمل ہونے کے بعد جب فورسز اہلکار واپس جارہے تھے تو چند نواجوانوں نے ان پر پتھرائو کیا جس کے جواب میں انہوں نے شلنگ کی۔اس واقعہ کے حوالے سے گائوں میں کوف و ہراس پھیل گیا۔ادھرباغات اندر گام پٹن میں فورسز نے سنیچر کی رات محاصرہ کیا اور کچھ مکانوں کی تلاشی لی۔