شوپیان//جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں ایک امام و خطیب سمیت 12افراد گرفتار کئے گئے۔خیال رہے گزشتہ دنوں سے ترال میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 20کے قریب افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔پلوامہ ٹائون میںوشہ بگ محلہ میں جامع مسجد کے امام و خطیب مولوی محمد امین کو 18 اور 19 مارچ کی درمیانی رات اپنے گھر واقع ڈانگر پورہ پورہ پلوامہ سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے کاکا پورہ سمیت متعدد مقامات سے 10نوجوانوں کو الگ الگ مقامات سے گرفتار کر کے تھانوں میں بند رکھا ۔ادھر امام و خطیب کی گرفتاریوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کر کے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ احتجاج کے بعد انہیں رہا کیا گیا۔اس دوران شوپیان کے بونہ گام علاقے میں فورسز نے رات کے دوران کئی گھروں پر چھاے ڈالے جس کے دوران ایک نانوائی کو حراست میں لیا گیا۔ادھر ترال میں 20نوجوان زیر حراست ہیں۔