پلوامہ // پلوامہ اور شوپیان کے تین دیہات میں پیر کو وسیع پیمانے پر آپریشن کرنے کی کوشش کی گئی جس کے دوران مظاہرین اور فورسز میں جم کر جھڑپیں بھی ہوئیں۔بیلو در گنڈ راجپورہ پلوامہ میں کل محاصرہ کیا گیا لیکن وہاں لوگ گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے فورسز کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پتھرائو کیا جس کے بعد یہاں جھڑپوں کا آغاز ہوا۔اس موقعہ پر فورسز نے لاٹھی چارج کے علاوہ شدید شلنگ کی جس کے باعث فورسز کو تلاشی کارروائی ختم کرنا پڑی۔واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بھی یہاں اسی طرح کی صورتحال پیش آئی تھی جس کے دوران ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی اور وہ خاکستر ہوا۔ادھر شوپیان کے نازنین پورہ اور پشہ پورہ کا بھی محاصرہ کیا گیا تاہم تلاشی کارروائی کے بعد محاصرہ اٹھایا گیا