سرینگر// حکام نے سرینگر اور جموںشہروں میں پلاسٹک کے ایک ہی بار استعمال کیلئے شہری سطح کی ٹاسک فورس کی تشکیل کو منظوری دی۔پلاسٹک مصنوعات جن میں پالتھین بیگ ،ڈسپوزل ،پیکنگ میٹریل وغیر جسے عام طور پر لوگ ایک بار استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں ،اسے پھینکنے کے بجائے بار بار اسکابار بار استعمال کیا جانا چاہئے ۔ اس تناظر میں سرکار نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے تاکہ پلاسٹک سے بنے مصنوعات کا صرف ایک ہی نہیں بلکہ کئی مرتبہ استعمال ہو ۔پلاسٹک کے صرف ایک ہی بار استعمال کرنے کے بعداس کے خاتمے کی نگرانی کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی کی کمان سرینگر میں ایس ایم سی کے کمشنر کو سونپی گئی جبکہ4رکنی کمیٹی میں ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ سرینگر،سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سیکریٹری اور جموں کشمیر پولیشن کنٹرول بروڈ سرینگر کا ضلع افسر ممبران ہونگے۔حکمنامے کے مطابق یہ کمیٹی سرینگر شہر میں پلاسٹک کے ایک ہی باراستعمال اور پھراس کے خاتمے کے لیے مرکزی زیر انتظام علاقہ جامع ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کی نگرانی کرے گا جبکہ تعلیمی اداروں ،اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں وغیرہ، این سی سی، این ایس ایس، اسکاوٹس، یوتھ کلبوں، ایکو کلبوں، اور رضاکار تنظیموں سمیت وسیع تر عوامی شرکت کے ساتھ سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط عوامی تحریک کو متحرک و تیار کرے گی۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹیاں پلاسٹک کے ایک ہی بار استعمال اور پھر اس کا خاتمہ کرنے کیلئے ماحول دوست’ بائیو ڈی گریڈ یبل‘ متبادل کی تیاری اور استعمال کی حوصلہ افزائی کو فروغ دے گی جبکہ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ضوابط مجریہ 2016 کو نافذ کریں گی۔اسی طرح جموں میں بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔