ترال //ترال کے پستونہ اوررٹھسونہ علاقوں میں فورسز نے چھاپوں کے دوران2درجن کی قریب نوجوانوں کو گرفتار جبکہ متعدد کو آری پل پولیس چوکی پرپیش ہونے کی ہدایت دی ہے جس کے نتیجے میںعلاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔اس دوران اندھادھندگرفتاریوں سے پچنے کے لئے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد رپوش ہوئی ہے ۔ادھر ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ نوجوانوں نے الیکشن اور رٹھسونہ میں محاصرے کے دوران فورسز پر سنگ باری کی تھی۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے پستونہ علاقے میں آری پل پولیس چوکی سے وابستہ فورسز اہلکاروں نے علاقے سے گزشتہ روز24کے قریب نوجوانوں کو شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایامذکورہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعداب چوکی آفسر نے مزید نوجوانوں کوآری پل بلایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد نوجوان روپوش ہوئے ۔گرفتار شدہ نوجوانوںکی شناخت ،شاہد حسین ،اویس اشرف،زبیر احمد،عادل بشیر،زبیر احمد ،عمران بشیر،عمر بشیر وغیرہ کے طور کی گئی ہے ۔ادھر قصبہ ترال کے ہی رٹھوسنہ اور علاقے سے فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران 3نوجوانوںکو گرفتار کر لیا ۔تاہم گرفتار شدہ نوجوانوں کے اکثر رشتہ داروں نے بتایا ان کے بچے بے قصور ہیں اس لئے نہیں رہا کیا جائے ۔ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم خان نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا’’ کہ پستونہ والوں نے6مئی کو الیکشن کے روزواگڈ کے مقام پر فورسز پر پتھراو کیا جبکہ رٹھسونہ والوں نے فورسز پر محاصرے کے دوران پتھراو کیا ہے جس کے نتیجے میں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ‘‘۔