نئی دہلی //لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پرینکا گاندھی کو سیاسی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے بدھ کے روز اپنی بہن پرینکا گاندھی کو اے آئی سی سی جنرل سکریٹری (یو پی ایسٹ) مقرر کر دیا۔ پرینکا گاندھی فروری کے پہلے ہفتہ میں اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گی۔پرینکا گاندھی اب تک عملی سیاست سے دور تھیں، تاہم اب وہ عملی سیاست میں کود گئی ہیں۔
پرینکا گاندھی گزشتہ چند سال سے کانگریس کی انتخابی مہم میں ضرور نظر آتی رہیں تاہم انہوں نے خود کو رائے بریلی اور امیٹھی کے دو حلقہ انتخاب تک ہی خود کو محدود رکھا تھا ۔لیکن اب کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو’’ ٹف ٹائم‘‘ دینے کے لئے پرینکا گاندھی کو میدان میں اتارا ہے۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے اپنی بہن کو جنوبی اترپردیش کی مرکزی جنرل سیکریٹری کا عہدہ دے دیا۔کانگریس کے مرکزی جنرل سیکریٹری اشوک گلوٹ کے دستخط سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پریانکا گاندھی آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔پرینکا گاندھی کو اندرا گاندھی کی مانند سمجھا جارہا ہے جو انتخابی جلسوں میں اندرا گاندھی کی طرح عام لوگوں سے گل مل جاتی ہیں اور تقاریر بھی اسی طرح کا کرتی ہیں۔