عظمیٰ نیوز سروس
جموں// کرائم برانچ جموں کی خصوصی ٹیم نے مختلف مقامات پر 23سال سے مفرور دو بھائیوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ۔ انہیں چند سالوں میں اپنی رقم دوگنا کرنے کے وعدے کے ساتھ پرائیویٹ فائنانس کمپنی میں اپنی رقم لگانے کا لالچ دینے اورلوگوں کو دھوکہ دینے میں ملوث پایا گیا۔اس ضمن میںکرائم برانچ نے کیس زیر نمبر 02/2001 درج کیا اور تحقیقات شروع کی۔کرائم برانچ کے مطابق گرفتار ملزمان میںاظہر عباس اورعادل مرتضی پسران نثار حسین خان نگہت اظہرزوجہ اظہر عباس، مفتی باغ برجی، ہارون سرینگر شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مفرور اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے کشمیر کے ساتھ ساتھ ممبئی میں بھی اپنے مقامات کو مسلسل تبدیل کرتے ہوئے گزشتہ 23 برسوں سے مفرور رہے۔ کیس کی تفتیش کے دوران ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہونے کے بعد کیس کی چارج شیٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ مفرور افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے معزز عدالت کے ذریعے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔ مفرور ملزمان میں سے ایک نثار حسین خان ولدغلام علی خان ساکن مفتی باغ ہارون، ، حال ٹاور، پوجا نگر، ایرانی بیکری میرا روڈ ایسٹ تھانے مہاراشٹرا اور فلیٹ نمبر 806، وینس واسودیو پلانیٹ بیورلی پارک، میرا روڈ (، تھانے، مہاراشٹر مبینہ طور پر فوت ہوا ہے۔ اور اس کی موت کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا رہا ہے۔