عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکام نے اتوار کو کشمیر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی پری پرائمری اور پرائمری کلاسوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلاتکی تاریخ میں تھوڑی سی نظر ثانی کر کے حکم دیا کہ تعطیلات اب 26 جون سے شروع ہوں گی۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کا یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے کشمیر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے یکم جولائی سے 10 جولائی 2023 تک 10 دن کی گرمیوں کی تعطیلات کے اعلان کے ایک دن بعد آیا ہے۔
درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے، تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں کی پری پرائمری اور پرائمری کلاسوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات 26 جون، 2023 سے شروع ہوں گی۔