عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ضلع مجسٹریٹ جموں سچن کمار ویشیا نے بھارتی شہری تحفظ سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 163 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے حکم دیا کہ کوئی بھی پلاسٹک/نائیلون دھاگہ (مانجا) یا اس طرح کے مصنوعی مواد کو درآمد نہیں کیا جائے گا۔ فوری اثر سے جموں ضلع کے علاقے/ دائرہ اختیار کے تحت پتنگ بازی کے لئے فروخت یا استعمال کیا جائے۔کوئی بھی شخص، جو اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا، اسے بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 223 کی دفعات کے مطابق سزا دی جائے گی۔