جموں //جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں درندازی کے دوران گرفتار کئے گئے پاکستانی شہری کو واپس اپنے ملک بھیج دیا گیا ہے ۔ پاکستانی شہری کو بین الاقوامی سرحد پر واپس بھیج دیا گیا جب اسے حال ہی میں بارڈر سیکورٹی فورس نے جموں کشمیر آر ایس پی سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب پکڑا تھا۔ پاکستان کے رہائشی محمد اکرم کو 25 ستمبر کو آر ایس پورہ سیکٹر سے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ نادانستہ طور پر ہندوستانی علاقے میں داخل ہو گیا تھا۔بی ایس ایف کے مطابق گرفتاری کے وقت دراندازی کے قبضے سے کوئی مجرمانہ مواد برآمد نہیں ہوا تھا، اور اس سے پوچھ گچھ کے بعد اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اس نے غلطی سے سرحد پار کی تھی۔حکام نے بتایا کہ اسی مناسبت سے، بی ایس ایف نے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور ضروری رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد جمعہ کو دیر گئے آر ایس پورہ سیکٹر میں آئی بی کے ساتھ ایک فلیگ میٹنگ میں اکرم کو چناب رینجرس کے حوالے کیا۔