عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
احمدآباد// ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 192 رنز کا ہدف آسانی کے ساتھ 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان روہت شرما نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ویراٹ کوہلی اور شبھمن گل 16، 16 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔شریاس ایٔر نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی جبکہ کے ایل راہول 19 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے دو اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کیا۔اس سے قبل پاکستانی کی ٹیم بھارت کے خلاف 42.5 اووروں میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 192 رنز کا ہدف دیا۔بابر اعظم 50 رن کے ساتھ نمایاں رہے، محمد رضوان 49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق 36 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے اور امام الحق 20 رن پر محمد سراج کا نشانہ بنے۔افتخار احمد 4، محمد نواز 4، شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے۔حسن علی کو 12 رنز پر جڈیجا نے نشانہ بنایا، حارث کو بھی جڈیجا نے 2 رن پر آؤٹ کیا، شاہین آفریدی 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد سراج، ہاردک پانڈیا اور رویندر جڈیجا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس سے بڑھ کر کوئی اور مقابلہ نہیں ہوسکتا، اتنے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا ایک خواب جیسا ہے۔روہت شرما نے کہا کہ اچھی پچ ہے اس لئے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں، وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، زیادہ تبدیل نہیں ہوگی۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے، پہلے 2 میچ جیتے اورموممنٹم بنا ہوا ہے۔ن