راولپنڈی// پاکستان نے کروز میزائل بابر ون اے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔کروز میزائل بابر ون اے 450 کلومیٹر رینج تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔یہ میزائل سمندر اور زمین پر بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، کروز میزائل کو جدید ترین ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل سے داغا گیا۔صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس سمیت مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربہ کرنے پر سائنسدانوں کی ٹیم کو مبارکباد دی۔