پاکستان نے واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ سعودی عرب، چین- پاکستان اقتصادی کوریڈور (سی پی ای سی ) کا حصہ نہیں ہے۔ پاکستان کے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیرخسرو بختیار نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی پی ای سی ڈھانچے میں سعودی عرب جیسے کسی بھی تیسرے ملک کو شامل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔گزشتہ ہفتے سعودی عرب اور پاکستان نے تین سڑک بنیادی ڈھانچوں اور سی پی ای سی کے توانائی پروجیکٹ کی اقتصادی مدد کیسلسلے میں تین معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔ اس کے بعد سے اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ سعودی عرب اقتصادی کوریڈور میں شامل ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا،‘‘چین اور پاکستان کے درمیان سی پی ای سی دوطرفہ معاہدہ ہے اور سعودی عرب سی پی ای سی میں شامل نہیں ہورہا ہے حالانکہ وہ تیسرے فریق کے سرمایہ کار کے طور پر ہے۔ اس سے سی پی ای سی کی بنیاد بڑھ جائے گی اور اس کی رفتارتیز ہوجائے گی۔