عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکام نے آج کہا ہے کہ ملی ٹینٹ عناصر کے خلاف کریک ڈان جاری رکھتے ہوئے جمعہ کو پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ کے نور پورہ گائوں میں ایک مفرور ملی ٹینٹ کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی گئی ۔پولیس اونتی پورہ نے بتایا کہ دہشت گردی کے ہینڈلر فیروز گنائی ولد غلام نبی کی ایک کنال اور 15 مرلہ باغات کی اراضی پر پھیلی ہوئی جائیداد کو پولیس اونتی پورہ نے ایڈیشنل سیشن پلوامہ(این آئی اے) کے حکم پر 83 CrPC کے تحت ضبط کیا گیا۔اس حکم پر پولیس اور گائوں کے نمائندوں کے ساتھ ریونیو حکام نے عمل کیا۔
پولیس بیان کے مطابق”مذکورہ دہشت گرد کو ایف آئی آر نمبر 36/2023 آرمز ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن ترال میں اشتہاری مجرم قرار دیا گیا ہے۔ قبل ازیں مفرور ملی ٹینٹ تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہا ہے‘‘۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد فیروز گنائی اسلحے اور گولہ بارود کو آگے بڑھا کر اور مقامی دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو فعال کر کے دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے اور دوبارہ زندہ کرنے میں ملوث ہے۔