حیدر آباد//پاکستان میں حیدرآباد کے متیری کے پاس قومی شاہراہ پر باراتیوں کو لے کر جارہی ایک بس مخالف سمت سے آرہے تیز رفتار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے متیری میں اتوار کی رات حادثہ قومی شاہراہ کے پاس ہوا جب بس سکرند سے باراتیوں کو لے کر حیدرآباد آرہی تھی۔ پولیس اور بچاؤ کارکنا ن نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔یو این آئی