سرینگر//مسلم کانفرنس کے چیئرمین اورسینئرمزاحمتی رہنماءپروفیسرعبدالغنی بٹ نے ”امریکہ کی جنوبی ایشیائی پالیسی کومہلک“قراردیتے ہوئے خبردارکیاہے کہ کشمیرتاافغانستان صورتحال مزیدبگڑجانے کااندیشہ لاحق ہوگیاہے۔انہوں نے کشمیرمسئلے کے حل کوبڑی ممکنہ تباہی سے بچنے کاایک راستہ قراردیتے ہوئے واضح کیاکہ ہندوپاک دوطرفہ تنازعات کوسلجھائیں توامریکہ یاکسی تیسرے ملک کوٹانگ اڑانے کاموقعہ نہیں ملے گا۔مکہامہ بیروہ بڈگام میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ نے جس پاکستان مخالف پالیسی کااعلان کیاہے ،اُسکی وجہ سے پورے جنوبی ایشیاءمیں عدم استحکام بڑھ جانے کاخطرہ بڑھ گیاہے ۔ پروفیسرغنی نے کہاکہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے جنوبی ایشیاءکے حوالے سے ایک خطرناک اورمخاصمانہ رویہ اختیارکرکے مفاہمت کے عمل کوسنگین نقصان پہنچانے کی شروعات کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اپنے تجارتی اوراقتصادی مفادات کیلئے ہم ہستی والااپروچ اپنارہاہے ،جس سے اس خطے کے کسی بھی ایک ملک کوذرابرابربھی فائدہ نہیں ہوگابلکہ اس خطے میں سلامتی کیلئے نئے خطرات وقوع پذیرہونگے ۔انہوں نے کہاکہ اگرامریکہ اوربھارت نے پاکستان کے تئیں اپنارویہ نہ بدلاتوپورے خطے بشمول بھارت کوبھی سنگین نتائج بھگتنے پڑسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہندوپاک دوطرفہ تنازعات کوسلجھائیں توامریکہ یاکسی تیسرے ملک کوٹانگ اڑانے کاموقعہ نہیں ملے گا۔