نئی دہلی +اسلام آباد// پاک بھارت تناؤ میں کمی کے بعد دونوں ملکوں نے اپنے ہائی کمشنر ایک دوسرے کے ملک واپس بھیج دیئے۔ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ جب کہ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی سنیچر کو ہی نئی دلی روانہ ہوگئے۔پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود واہگہ بارڈرکے راستے نئی دہلی روانہ ہوئے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام بھارتی وزیراعظم تک پہنچائیں گے، پلوامہ حملوں کے بعد پاکستان نے 18 فروری کو ہائی کمشنرسہیل محمود جبکہ اس سے ایک روز قبل بھارت نے اپنے ہائی کمشنر اجے بساریہ کو واپس بلایا تھا۔