دبئی/پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاک بھارت سیریز کے معاملے میں آئی سی سی کو بے بس قرار دیدیا۔ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں روایتی حریفوں کے مقابلے ایشز سے بھی بڑے ہوتے ہیں لیکن اگر بھارت نہیں کھیلنا چاہتا تواسے مجبور نہیں کرسکتے تاہم آئی سی سی کے پاس بی سی سی آئی پر اثرانداز ہونے کیلیے کوئی اختیار نہیں، بہرحال کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے کیوں کہ لوگوں کے آپس میں روابط کا خوشگوار رہنا ضروری ہے۔