عاصف بٹ
کشتواڑ// سب ڈویژن پاڈرمیں نیلم کان کے قریب کشتواڑ کے آخری گائوں سمچام،جسکی سرحد کرگل سے ملتی ہے ،میں پہلی بارجیو کا مواصلاتی نظام شروع ہوا جسے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے۔ ڈنگیل علاقے میں ایک جیو موبائل ٹاورVSAT ٹیکنالوجی کے زریعے نصب کیا گیا اور اب آس پاس کا پورا علاقہ جیونیٹ ورک کے اندر ہموار کنیکٹیویٹی سے لطف اندوز ہوگا۔ سمندر کی سطح سے اوسط 3250 میٹر کی بلندی پر واقع لوسینی گاؤں کے ایک حصے سمچام نئے تبدیلی کے عمل سے گزرا ہے۔ اس سے قبل ضلع انتظامیہ سے سولر پاور پیک حاصل کیے گئے تھے۔ جیو حکام نے موبائل ٹاور کو فائبر آپٹکس کے ذریعے مربوط کرنے کے منصوبوں کا اشارہ دیا ہے، جس سے رابطے کے مزید بہتر تجربے کا وعدہ کیا گیا ۔ سمچام میں موبائل نیٹ ورک کی تنصیب سخت سردیوں کے مہینوں میں بھی اس اونچائی پر رہنے والی 100 فیصد بدھ آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔