ڈوڈہ //سابق ممبر اسمبلی بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار نے ضلع و مقامی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ حالیہ بارشوں سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔انہوں نے بھلیسہ، کاہرہ و ٹھاٹھری کے کئی علاقوں کا دورہ کرکے بارشوں سے پیدا عوامی مسائل کا جائزہ لیا۔اس دوران لوگوں نے سابق ایم ایل کو بتایا کہ طوفانی بارشوں سے فصلوں و زرعی شعبے کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ رہائشی علاقوں میں بارش کا پانی داخل ہونے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔عوامی وفود نے مزید کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں سے پانی کی سطح بجلی کے نظام کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد مقامات پر لکڑی کے عارضی پل سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں۔مقامی لوگوں نے کہا کہ رابطہ سڑکوں کی حالت بھی ناگفتہ بہہ بن گئی ہے اور تعمیراتی ایجنسیاں سڑکوں کی مرمت کرنے میں ناکام ہوئیں ہیں۔. پریہار نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان مسائل کو انتظامیہ کی نوٹس میں لا کر ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔دلیپ سنگھ نے صوبائی، ضلع و مقامی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پانی، بجلی و سڑک رابطوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ بارشوں سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو معقول مالی امداد فراہم کی جائے۔