سرینگر//ریاست میں زراعت کے شعبے میں پائی جانے والی خامیوں کو دُور کرنے کے لئے زراعت کے وزیر محمد خلیل بندھ نے اُن علاقوں میں مائیکرو اِر ی گیشن نظام متعارف کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جہاں آبپاشی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا ہے ۔ وزیر نے زرعی نظام میں سائنسی اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے ۔اِ ن باتوں کا اِظہار وزیر نے سرینگر میں نبارڈ سے وابستہ ایک ٹیم کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔اس دوران زرعی شعبے سے جڑے مختلف امور اور نبارڈ کی معاونت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔نبارڈ کی ٹیم میں اسی کے چیف جنرل منیجر اور ڈپٹی جنرل منیجر بھی شامل تھے۔وزیر زراعت نے کسانوں کے مفادات کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے آبپاشی سے جڑے معاملات کو حل کرنے کی تلقین کی۔محمد خلیل بندھ نے اُمید ظاہر کی ریاست میں زرعی شعبے کو فروغ دینے کے لئے تمام دستیاب و سائل کا مناسب اور بھر پور استعمال کیا جائے گا۔ اُنہوں نے اس ضمن میں نبارڈ سے بھی موزون تعاون طلب کیا۔نبارڈ سے وابستہ ٹیم نے وزیر کو اسی سلسلے میں نبارڈ کی جانب سے اٹھا ئے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔وزیر نے زرعی شعبے کو فروغ دینے اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے نبارڈ کی کاوشوں کی سراہنا کی۔محمد خلیل بندھ نے ریاست میں ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر شعبے کے تحت جاری پروجیکٹوں کے لئے نبارڈ سے مالی معاونت طلب کی۔