مینڈھر//سرحدی ضلع پونچھ کے سی ڈی بلاک مینڈھرکی پنچایت چک بنولہ میں سرپنچ نے پینے کے صاف پانی کی بلاخلل فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے ایک غیر معمولی قدم ا±ٹھاتے ہوئے ہینڈ پمپ نصب کروایا ہے۔یہ ہینڈ پمپ وارڈ نمبر1، گڑھا نابن میں مین سڑک کنارے نصب کیاگیاہے جس سے نہ صرف اِس وارڈ بلکہ کئی مضافاتی محلہ جات کے لوگوں کو بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بن سکے گی۔ ہفتہ کے روز ہینڈ پمپ کی تنصیب کے لئے جب گاڑی وہاں پہنچی تو کثیر تعداد میں مقامی لوگ وہاں پہنچے جنہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سرپنچ کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے۔مقامی لوگوں کا کہنا تھاکہ جوکام ایم ایل اے نہیں کرسکا، وہ ایک سرپنچ نے اپنی دور اندیش سوچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کردکھایا۔ مقامی سرپنچ ایڈووکیٹ اکبر حسین جنجوعہ نے بتایاکہ ا±ن کی کوشش ہے کہ محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کی مختلف اسکیموں کے تحت جورقومات حکومت کی طرف سے ملتی ہیں، ا±ن کا منصفانہ استعمال کر کے دیر پا اثاثہ جات قائم کئے جائیں اور ایسے کام ہوں جس سے وسیع لوگوں کو سالہا سال فائیدہ ہو۔ انہوں نے بتایاکہ اِس علاقے میں پانی کی قلت بڑا مسئلہ تھا، جس کا مستقل حل نکالنے کے لئے ا±نہوں نے یہ منصوبہ بنایا اور پنچایت کے تحت فنڈز اِس کے لئے بروئے کار لئے، جس میں تقریباً4لاکھ روپے تک کا خرچہ آیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ا±ن کی کوشش ہے کہ پنچایت سے پانی، بجلی اور سڑک جیسے مسائل کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کیاجائے۔ انہوں نے کیپس بجٹ میں بھی مزید ہینڈ پمپوں کا مطالبہ کیا ہے اور جہاں جہاں ضرورت ہوگی، ہینڈ پمپوں کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔