سرینگر//ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس مومن آباد بٹہ مالو میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی نے احساس ٹرسٹ انٹرنیشنل کے اشتراک سے عالمی یوم آب منایا۔چیئرمین ڈی اے ایل ایس اے /پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر عبدالرشید ملک کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی۔ اپنے کلیدی خطبہ میں عبدالرشید ملک نے پانی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ یہ زندگی کیلئے ایک بنیادی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ جہاں کہیں بھی پانی ضائع ہوتے دیکھیں، جو ہم اکثر و بیشتر نظرانداز کرتے ہیں، اُس کی اطلاع متعلقہ محکمہ کو دی جائے۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ عوام کو پانی جمع کرنے کے بارے میں آگاہی دلائی جائے تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے پانی کو محفوظ رکھاجائے۔ تقریب کا انتظام سیکریٹری ڈی ایل ایس اے عدناد سعید نے کیا۔ انہوںنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانی کی اہمیت اور اسے محفوظ کرنے کیلئے مناسب جانکاری کیمپ منعقد کئے جائیں کیونکہ پانی جانداروں اور بے جانداروں کے اجزاء کیلئے اہم ہے۔ چیئرمین احساس ٹرسٹ انٹرنیشنل چیئرمین سید تبسم گیلانی نے متعدد سرگرمیوں کی ویڈیو کے ذریعہ پانی کو جمع کرنے کی سرگرمیوں اورکس طرح تکنیک کی مدد سے 75فیصد کم پانی استعمال کرکے بچے ہاتھوں کو دھو سکتے ہیں۔اس موقعہ پر تمام شرکاء نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ روزانہ کی سرگرمیوںکے دوران پانی کو بچائیں گے اور دانتوںکو صاف کرنے کے دوران نل کو بند کرینگے جس سے 92فیصد پانی بچ سکتا ہے ۔ خطاب کرنے والوںمیں شیخ عادل ڈی ایس پی ٹریفک سرینگر، کفایت حسین ماہر ماحولیات، ڈی ایل ایس اے سرینگر کے پینل لار سید مجتبی اور سہیلا علی تھے۔ تقریب میں پینل لائر، طلاب، ضلع سرینگر کے پیرا لیگل رضاکار بھی موجود تھے۔