سرینگر //ریاستی سرکار نے اپنے تازہ حکم نامہ میںکدل بل پانپور سے مرزاپور اونتی پورہ تک جموں سرینگر شہراہ کے دونوں اطراف کس بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمیوں پر روک لگاتے ہوئے اس کو نان کنسٹریکشن زون قراد دیا ہے اس بیچ ضلع انتظامیہ پلوامہ نے اس حکم نامے پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والے افراد کو سخت سزا دینے کا علان کیا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق اس حکم نامہ کا مقصد جموں سرینگر شاہراہ کی حفاظت کو لازمی بنانے کے ساتھ ساتھ راہگیروں کی آمد ورفت کو آسان بنانے اور سر سبز زمین پر تعمیرات کھڑا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گئی اس لئے اس علاقے کو نان کنسٹرکشن زون قرار دیا گیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کشمیر پلوامہ جی ایم ڈار جنہوں نے یہ حکم نامہ جاری کیا ہے نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے یہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ا ن ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گئی اور ساتھ میں غیر قانونی طور تعمیر کی گئی عمارات کو ہٹانے کا پیسہ بھی اُسی سے لیا جائے گا جس نے تعمیرات کھڑا کی ہوں گئیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں اور کسی کو بھی ایسی سرگرمیاں عمل میں لانے کی اجازت نہیں دی جائے گئی ۔انہوں نے کہا کہ اس حکم نامے پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت ماتحت عملہ کو دی گئی ہے جبکہ حکم نامہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈویژنل کمشنر کشمیر نے 17جون 2017کو ایک آڑد زیر نمبر DivCom/LAS/1566(E)/2827 جاری کیا تھا جس میں شاہراہ کے دونوں اطراف غیر قانونی تعمیرات کو کھڑا کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔