رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز نے پالی تھین کی بدعت کو ضلع سے ختم کرنے کے لئے سرکاری اہلکاروں اور مقامی لوگوں کے درمیان قریبی تال و میل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع میںسوچھ ابھیان کے تحت پالی تھین کی پابندی پر محکمہ دیہی ترقی اور میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے اس سلسلہ میں کئے گئے کام کا جائزہ لے رہے تھے۔ میٹنگ میں اے سی ڈی رویندر ناتھ سدھگو،سی پی او اوتم سنگھ، اے سی ڈی جہانگیر کھانڈے ،بی ڈی اوز ،میونسپل کمیٹیوں کے ای اوز و دیگر متعلقین نے شرکت کی۔اُنہوں نے لوگوں کے فائدے کے لئے اس مہم کو باقاعدگی سے جاری رکھنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران تقریباً5 کوئینٹل پالی تھین ضبط کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں سے جُرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے اے سی ڈی اور میونسپل کمیٹیوں کے ای اوز کو ہدایت دی کہ وہ پالی تھین کا کوڑا کرکٹ مقررہ وقت میں ٹھکانے لگائیں۔اُنہوںنے کہا کہ سرکار ریاست میں پالی تھین پر پابندی لگانے کے لئے اقدام کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں پالی تھین کے داخلہ پر پابندی لگانے کے لئے اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ اُنہوں نے سوچھ بھارت مشن کے کام کا بھی جائزہ لیا ۔اُنہوںنے آفیسروں کو کھلے میں شوچ کرنے کے خلاف نشانہ حاصل کرنے کے لئے اپنی کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔