ماسکو// ایرانی حکومت نے پاسداران انقلاب کے بس پر خودکش حملے کا ذمہ دار ایران اور امریکا کو ٹھرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایران میں پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش حملے میں اڑا گیا تھا، دہشت گردی کے اس واقعے میں بیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس حملے میں امریکا اور اسرائیل براہِ راست ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، اپنے دفاع کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش رہی ہے کہ وہ ایران کو غیر مستحکم کرے، ہرحالات سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری حانب امریکی انتظامیہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی ہمیشہ سے دہشت گردی کے خلاف پالیسی رہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ایران کے شہر زاہدان میں پاسداران انقلاب کی بس کو خود کش بمبار نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور 20 کے زخمی ہوگئے تھے۔ پاسداران انقلاب صوبہ سیستان سے صوبہ بلوچستان کے شہر زاہدان سے خاش جارہے تھے، حملے کی ذمہ داری جیش العدل نے قبول کی ہے۔