سرینگر// پارمپورہ میں جمعرات کو ایک غیر مقامی باشندے کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقعہ ہو گئی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت دلشاد ولد نانوا کے طور پر ہوئی ہے، جو اتر پردیش کا رہنے والا ہے اور اس وقت پارم پورہ سرینگرمیں ایک کرایہ کمرے میں مقیم تھا،کوبے ہوش پایاگیا۔ اسے فوری طور پر جے وی سی ہسپتال بمنہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موت کی ابتدائی وجہ دل کا دورہ معلوم ہوتی ہے۔اہلکارنے بتایاکہ اس معاملے کانوٹس لیا گیا ہے اور ضروری طبی قانونی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔