عظمیٰ مانٹیرنگ ڈیسک
نئی دہلی //اس سال اپریل-مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے آخری سیشن کا آغاز صدر دروپدی مرمو کے 31 جنوری کو دو ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہوا تھا۔ اس سے پہلے یہ 9 فروری کو ختم ہونا تھا۔ایوان زیریں میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے، اسپیکر اوم برلا نے کہا، ” اراکین، پارلیمانی امور کے معزز وزیر نے تجویز پیش کی ہے کہ 17ویں لوک سبھا کے 15ویں اجلاس کو ہفتہ، 10 فروری 2024 تک بڑھا دیا جائے تاکہ ضروری سرکاری کام کو نمٹا جا سکے۔ “راجیہ سبھا میں چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے بھی اجلاس کو ایک دن کے لیے بڑھا دیا۔