جموں//الیکشن کمیشن آف انڈیانے منگل کو پارلیمانی حلقہ ڈوڈہ۔اودھمپور میں عام انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس حلقہ پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 26مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ 27مارچ کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی اور امیدوار29مارچ سہ پہر 3بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ۔ اس حلقہ میں پولنگ 18اپریل کو ہوگی اور ووٹنگ کا عمل صبح 7بجے شروع ہوکر شام 6بجے ختم ہوگا۔