پرویز احمد
سرینگر//پارس ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس ہسپتال میںایک ہی چھت کے نیچے موجود مختلف ماہرین کے ذریعے علاج نے طبی اور جراحی کے لحاظ سے پیچیدہ مریضوں کے لیے ڈرامائی فرق پیدا کرلیا ہے۔پیر کو ہسپتال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ آرتھوپیڈکس کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نصیر احمد میر، ڈاکٹر جوزف مل اور ڈاکٹر محمد حسیب گانی موجود تھے جو پارس سرینگر کی کور آرتھوپیڈک ٹیم میں مشتمل ہیں۔تقریب میں منتظمین نے آرتھوپیڈکس کے شعبہ میں کام ، بشمول ٹراما اور فریکچر کی سرجری، جوڑوں کی تبدیلی، کھیلوں کی چوٹوں اور آرتھروسکوپک سرجری پر روشنی ڈالی اور پارس سرینگر میں آرتھوپیڈک آنکولوجی خدمات کو اس سلسلے میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ ڈاکٹر جگن دیپ ورک نے ہڈیوں کے کینسر کے لیے اعضاء کو بچانے کے پروگرام کی تفصیل بتائی، جو کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے اور اس سلسلے میں ایک نوجوان مریض کی پارس سرینگر میں پہلے ہی کامیاب سرجری ہو چکی ہے۔
ٹیم نے متعدد زخمی مریضوں کے لیے دستیاب جامع نگہداشت کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا کہ کس طرح ایک ہی چھت کے نیچے موجود مختلف ماہرین کے ذریعے ابتدائی کثیر الثباتی علاج نے طبی اور جراحی کے لحاظ سے پیچیدہ مریضوں کے لیے ڈرامائی فرق پیدا کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح علاج کی مدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور بار بارہسپتال میں داخل ہونے یا متعدد سرجریوں سے گریز کیا گیا ہے۔ معالجین نے کہا کہ ہسپتال دل، گردے، جگر یا دیگر اعضاء کی خرابی جیسے متعدد طبی مسائل میں مبتلا مریضوں کے لیے امید کی کرن بنا ہوا ہے جنہیں آرتھوپیڈک سرجریوں کے لیے زیادہ خطرہ سمجھا جاتا ہے اور وادی میں اچھی دیکھ بھال حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ ٹیم نے جوڑوں کی بیماریوں اور اس سے بچاؤ کے لیے عام لوگ کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں سوالات کے جواب بھی دئے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جو ڈوں کی تبدیلی اور کی ہول لگمنٹ کی سرجری ماہر ٹیم کے ذریعہ پارس ہسپتال میں معمول کے مطابق کی جاتی ہے اوریہ نہ صرف مقامی رسائی کی وجہ سے مریض اور ان کے اہل خانہ کے لیے آسان ہے، بلکہ سفر، قیام اور ریاست سے باہر جانے کی صورت میں کام کے دنوں میں ہونے والی رقم کی بچت کی وجہ سے علاج کو سستا بھی بناتا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر جگن دیپ سنگھ ورک بھی موجود تھے، جو پارس ہسپتال، پنچکولہ میں مقیم معروف آرتھوپیڈک آنکوسرجن ہیں۔ پارس ہسپتال سرینگر کے شعبہ آنکولوجی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اظہر بٹو، ڈاکٹر ثاقب بانڈے اور ڈاکٹر شاہ ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔