ریاسی//آل جموں ، کشمیر و لداخ ٹیچرس فیڈریشن چنکاہ زون کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔ ایک بیان کے مطابق کمیٹی کے ضلع نائب صدر جگل کشور شرما اور آرگنائزنگ سیکرٹری اشوک کمار کی قیادت میں منعقدہ ایک میٹنگ میں چنکاہ زون کے لئے اپنی اکائی کا اعلان کیا ۔اعلان کے مطابق لعل سنگھ کو یانٹ کا کنوینر ،سرجیت سنگھ کو صدر، امت شرما کو نائب صدر، سنجیو پروچ کو جنرل سیکرٹری ،آشیش شرما کو جوائنٹ سیکرٹری، مبارک سنگھ کو کیشئر، چمیل سنگھ کو آرگنائزنگ سیکرٹری، سنیل سنگھ پبلسٹی سیکرٹری بنایا گیا ہے جبکہ امت شرما ، گوتم شرما اور پرشوتم کمار کو بطور ایگزیکٹو ممبران بنایا گیا ہے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع نائب صدر نے نئے ممبران سے تن دہی اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی ۔اُنہوںنے کمیٹی کو ٹیچنگ کیمونٹی کے توقعات پورا کرنے کے لئے کا م کرنے کی تلقین کی ۔میٹنگ سے بنسی لعل شرما نے بھی خطاب کیا جو کہ میٹنگ کے لئے خصوصی طور مدعو تھے۔