محمد تسکین
بانہال // سب ڈویژن بانہال کی تحصیل کھڑی کے دور افتادہ علاقہ ٹینکہ ترگام میں آگ کی ایک واردات میں ایک دومنزلہ رہائشی مکان خاکستر ہوگیا تھا تاہم تمام افراد خانہ اور مال مویشی اس آتشزدگی کی واردات میں بچ نکلے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کل شام دیر محمد ابراہیم ولد تاج گوجر کے چھ کمروں پر مشتمل دو منزلہ مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی اور مال و اسباب سمیت پورے مکان کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر گئی۔علاقہ دور دراز ہونے کی وجہ سے وہاں فائر سروس پہنچنا ممکن نہ تھا لوگوں کی طرف سے آگ بجھانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔مقامی پنچ حسین نے کشمیر عظمیٰ کو فون پر بتایا کہ متاثرہ کنبہ بہت غریب ہے اور ضروریات زندگی کا تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ رام بن سے متاثرہ کنبے کی بھرپور مدد کی اپیل کی ہے۔