گال//پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔ گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں یاسر شاہ نے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 2014میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 47ٹیسٹ میچز میں 237وکٹیں حاصل کرکے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑا، انہوں نے 67میچز میں 236 وکٹیں حاصل کی تھیں۔پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اسپنر دانش کنیریا نے 61ٹیسٹ میچز میں 261وکٹیں حاصل کر رکھیں ہیں۔واضح رہے کہ یاسر شاہ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے بلےباز اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد حاصل کیا، انکی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بالنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔