سرینگر//ٹی آر سی سرینگر فٹبال میدان میں کھیلے جارہے سالانہ فٹبال ٹورنامنٹ میں دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلے میچ میں ہمدانیہ فٹبال کلب نے جیت حاصل کی جبکہ دوسرا برابری پر ختم ہوا۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہمدانیہ فٹبال کلب اور ینگ رنگریٹ فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔میچ کے پہلے ہالف میں کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرپائے ۔ دوسرے ہالف میں ینگ رنگریٹ فٹبال کلب کو پنلٹی کک ملی لیکن وہ اسے گول میں بدلنے میں ناکام رہے۔ہمدانیہ فٹبال کلب کے فردوس احمد نے گول کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔ دوسرا میچ جموں و کشمیر فاریسٹ الیون اور ناولٹی فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کیخلاف گول کرنے کی کوششیں کیں تاہم کامیابی کسی کو بھی نہیںمل سکی اور میچ ڈرا ہوگیا۔