سرینگر//جمعیت اہلحدیث نے اپنے ایک بیان میں عید گا ہوں میں نماز عید کے اجتما عات پر قدغنیں عائد کر نے پر اپنی زبر دست برہمی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جمعیت برس ہا برس سے ٹی آر سی گراونڈ میں با وقار طریقے پر نماز عید ادا کر تی چلی آرہی ہے لیکن پچھلے برس کی طرح اس سال بھی یہاں اس اجتما ع کے انعقاد پر پا بندی عائد کر کے حکمران مسلسل مداخلت فی کے مر تکب ہو رہے ہیں جس پر ملت اسلامیہ کشمیر سر ا پا احتجاج اور زبر دست برہمی کا اظہار کر رہی ہے جمعیت نے اس حوالے سے بلائے گئے ایک اعلی سطحی اجلاس میں ان جابرانہ ہتھکنڈوں کے خلاف شدید ترین غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ لیا کہ عیدالفطر کے بعدسبھی دینی اور سیاسی تنظیمیں آے روز دینی معاملات میں حکومتی مداخلت کے خلاف ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں گی۔ بیان میں جمعیت سے ملحق مساجد کے منتظمین سے کہا گیا کہ ان حالات میں وہ مقامی سطح پر ہی مسا جد و میدانوں میں ہی نماز عید کے اجتما عات کا انعقاد مسنون اوقات میں کرتے ہوئے اس حکومتی جبر کی مذمت کر نے کے ساتھ ساتھ اس ریاست مظلوم کی بہر نوع آزادی کےلئے دعا کریں اور بے شمار محبوس لوگوں کی فوری رہائی کا پر زور مطالبہ کریں۔ ملت سے اس پر گرائی جارہی بجلیوں کے بیچ آنے والی عیدا تنہائی سادگی سے منانے اور اپنے گردوپیش کے ناداراور حالات و مصائب کے ماروں کی دل جوئی کرنے کا ہر سامان کرنے کی پر زور اپیل کی گئی۔