سرینگر//ہائر سیکنڈری سکول دلنہ بارہمولہ کے سپورٹس سٹیڈیم میں خمینی کرکٹ کلب اور بلیو سٹار دِلنہ کے درمیان ’’ دِلنہ چمپئنز ٹرافی 2018‘‘ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ فائنل میں خمینی کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر بلے بازی کرتے ہوئے 20اُوروں میں 239 رن بنائے ۔ عاصم نے 15گیندوں پر63 رن بنائے جبکہ میر مُزمل نے دھواں دار بلے بازی کرکے 72 رن جوڑے۔ جیت کا تعاقب کرنے اتری بلیو سٹار کی پوری ٹیم صرف 92رنوں پر ڈھیر ہوگئی۔خمینی کرکٹ کلب کے بلال اکبر نے 3، ساجد نے 3 اور مُزمل نے 2؍ وکٹیں حاصل کئے۔خمینی کرکٹ کلب نے فائنل 148 رنوں سے جیت لیا۔ میر مُزمل کو مین آف دِی میچ جبکہ بلال اکبر کو مین آف دی سیریٖز قرار دیا گیا۔