/شوپیان/ شوپیان کے مضافاتی علاقہ ترکہ وانگام میں اس وقت ماتم کی لہر دوڑ گئی جب ایک خاتون الفت جان زوجہ شوکت احمد وانی عمر 38 سال ٹپر زیر نمبر کی زد میںآگئی اور موقع پر ہی دم توڑ بیٹھی۔الفت کے رشتہ دار نے بتایا کہ ہم گھر میں کام کر رہے ہم ہماری زمین پر اسی ٹپر سے مٹی ڈلوا رہے تھے اسی دوران الفت جان کو چکر آگیا اور وہ زمین پر گر گئی خوں ہی الفت جان زمین پر گر گئی اسی وقت ٹپر پیچھے کی طرف آگیا اور الفت جان کو کچل دیا۔اس معاملے میں زینہ پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔