راجا ارشاد احمد
گاندربل//شالہ بگ گاندربل میں جاری ٹی 20 بلاسٹ شالہ بگ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں شالہ بگ بلاسٹر نے شاہین ویئرز کو 56 رنوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہوا۔ اتوار کو پہلے کوارٹر فائنل میں شالہ بگ بلاسٹر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20 اوروں میں 9 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 172 رن بنائے، خالد گلزار نے 39، طاریق بشیر نے 29 اور عرفید کھانڈے نے 27 رن بنائے، مقررہ ہدف کے تعاقب میں شاہین ویئرز 116 رن بناکر میچ سے باہر ہوگئی.بہترین بلے بازی کے بعد خالد گلزارِ نے گیند بازی میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورں میں 14 رن دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی. شیخ فیضان نے بھی نپی تلی گیند بازی کرتے ہوئے 2 آوروں میں 14 رن دیکر 3 کھلاڑی کو آؤٹ کیا. اسطرح شالہ بگ بلاسٹر نے میچ میں 56 رنوں سے جیت درج کی، خالد گلزارِ کو آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔