ٹنگمرگ//20 جنوری کونئی دہلی کے تلکوٹا اسٹیڈیم میں منعقدہ نیشنل کک بکسنگ چمپئن شپ میں اپنے مدمقابل تلگانہ کی لڑکی کو ہرا کرگولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ زنیب مشتاق نے حنفیہ ماڈل ہائی سکول چندی لورہ میں زیر تعلیم ہے ۔گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ ہی زنیب کے لئے انٹرنیشنل کک بکسنگ چمپئن شپ میں شرکت کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔زینب کے مطابق وہ مستقبل کے مقابلوں کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے ۔ اس کے علاوہ زینب نے سکول کے کوچز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت محنت کرکے اُسے کک باکسنگ سکھائی۔