ٹنگمرگ/وادی میں پر اسرار طور پر خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے خلاف جمعہ کو وکلاءنے ایک پر امن احتجاج کیا۔ نماز جمعہ کے بعد بار ایسو سی ایشن ٹنگمرگ کے بینر تلے وکلاءنے ٹنگمرگ قصبے میں ایک پر امن احتجاج کیا۔ ہاتھوں میں پلے کارڑ لے کر وکلاءنے مطالبہ کیا کہ حکام کو چاہئے کہ وہ فوراً چوٹیاں تراشنے کے واقعات کو بند کرانے کے اقدامات کریں اور لوگوں کو راحت کے سانس میسر کرائیں۔ پلے کارڑوں پر چوٹیاں کاٹنے کے خلاف مذمتی نعرے اور ان واقعات کو روکنے کے نعرے درج تھے۔