نئی دہلی//دہلی پولیس نے ٹریکٹر پریڈ کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں مختلف تھانوں میں 22 ایف آئی آر درج کرکے200 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ پولیس نے فساد پھیلانے ، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے ، سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور سرکاری جائداد کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ یوم جمہوریہ کو دہلی کے مختلف علاقوں میں تحریک چلانے والے کسانوں کی جانب سے کیے گئے تشدد میں 300پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ ہنگامہ اور تشدد کرنے والے تحریک کاروں کے خلاف سخت کاروائی کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ اس نے دہلی پولیس کے ساتھ آس پاس کی ریاستوں کی پولیس سے بھی کہا ہے کہ وہ تشدد کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کسان رہنماؤں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کروائی جا سکتی ہے ۔ پولیس نے فساد پھیلانے ، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے ، سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے اور سرکاری اثاثے کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔پولیس کے ایک افسر نے کہا ہے کہ یوم جمہوریہ کو دہلی کے مختلف علاقوں میں تحریک کار کسانوں کی جانب سے کیے گئے تشدد میں 300 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔