سوپور//چھانہ کھن سوپور میں ایک تقریب پرنئے منتخب شدہ ٹریڈرس فیڈریشن ساوتھ سوپور کے صدرغلام محمدمیر کو حلف دلایاگیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور،ایس ایس پی سوپور اور ایس ڈی پی اوسوپور کے علاوہ ٹریڈرس فیڈریشن ساوتھ سوپور اور مین سوپور کے سبھی ممبران کے علاوہ قصبے کے ذی عزت شہری موجود تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے سوپور قصبے میں عوام اور تاجروں کو درپیش مشکلات جن میںکوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی جگہ،ٹریفک کی ابتر صورتحال،باربار بجلی سپلائی میں خلل،سڑکوں کی ناگفتہ بہہ حالت،پینے کے پانی کی کمی،ناکارہ اسٹریٹ لائٹس اوردیگر مسائل کو اُجاگر کیا۔اس موقعہ پر ٹریڈرس فیڈریشن سوپورکے صدرحاجی محمداشرف گنائی نے عوام کو تاجروں کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تلقین کی تاکہ اس شہری تنظیم کو مزید فعال بنایا جائے۔انہوں نے اُمیدظاہرکی کہ سوپورانتظامیہ عوام کودرپیش مسائل اعلیٰ حکام کو نوٹس میں لائیں گے۔