سرینگر// جموں کشمیر حکومت نے کرافٹ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کا انتظامی کنٹرول محکمہ صنعت و حرفت کو سونپ دیا ہے جبکہ جموں کشمیر ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن میں9اسامیوں کے قیام کو منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکریٹری رنجن پرتاپ ٹھاکر کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کرافٹ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کا انتظامی کنٹرول محکمہ فروغ ہنر سے محکمہ صنعت و حرفت کو تبدیل کیا گیا ہے۔حکم نامہ میں تاہم کہا گیا ہے کہ محکمہ فروغ ہنر اور محکمہ صنعت و حرفت،کرافٹ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کی ضروریات پورا کرنے میں مدد کو یقینی بنائے گا۔پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے ایک اور علیحدہ حکم نامہ میں فروغ تجارت ادارے(ٹریڈ پرمو شن آرگنائزیشن)میںمختلف زمروں میں9اسامیوں کے قیام کو بھی منظوری دی ہے۔یہ اسامیاں ایس آر او 192محرر17جون2020 کے تحت براہ راست بھرتی کے طریقہ کار سے پُر کی جائیں گی۔ ان اسامیوں میں منیجنگ ڈائریکٹر،فائنانشل ایڈوئزر یا چیف اکاونٹس افسر،جنرل منیجر آپریشنز اینڈ ایڈمنسٹریشن،منیجر(برانڈنگ اینڈ مارکیٹنگ و ایکسپورٹنگ) کمپنی سیکریٹری، اسسٹنٹ منیجر(ایکسپورٹص) جموں کشمیر،اکاونٹنٹ اور پرسنل اسسٹنٹ،سیکریٹری برائے منیجنگ ڈائریکٹر شامل ہیں۔