جموں //تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے گزشتہ روز پلوامہ میں ہوئے حملے کے سلسلہ میں بکرم چوک میں احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے مہلوک سی آر پی ایف اہلکاروں کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مانگ کی کہ واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی مانگ کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ٹرید فیڈریشن وائیر ہائوس نہرو مارکیٹ رتن لعل گپتا نے کہا کہ عسکریت پسندی کو ہوا دینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔اپنے خطاب میں فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری دیپک گپتا نے کہاکہ مذکورہ واقعہ میں ملوث عسکری جماعتوں کیخلاف کاروائی کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعہ دوبارہ سے پیش نہ آئے ۔