گاندربل// شیخ پورہ بڈگام میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص لقمہ اجل بن گیا۔یہ واقعہ نوگام اور بڈگام سٹیشنوں کے درمیان 69اور 70کلو میٹر پر بڈگام سنا سیکشن کے نزدیک پیش آیا۔مذکورہ شخص پٹری پر جارہا تھا اور ٹرین کی سگنل بھی نہ سن سکا اور اس دوران تیز رفتار تڑین کی زد میں آیا اور موقعہ پر ہی لقمہ اجل بن گیا۔اسکی شناخت نہیں ہوسکی۔یاد رہے کہ 2 روز قبل سنیچر کی شام کو ہامرے پٹن میں ایک 20سالہ نوجوان اسی طرح کے حادثے میں ٹرین کے نیچے آکر لقمہ اجل بن گیا تھا۔